لاہور میں موسلا دھار بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے!

Related image

لاہور -شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے لیکن دفتروں میں جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پہلے تیز ہوائیں چلیں جس کے باعث فضا گردو غبار سے بھر گئی۔ اب شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے جس سے گردو غبار کا خاتمہ ہوا ہے اور ساتھ ہی موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔ بارش ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دفتری اوقات شروع ہونے میں چند ہی منٹ باقی رہ گئے ہیں اس لیے دفاتر کی طرف کوچ کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بارش سے بچنے کیلئے پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں شیخوپورہ، حافظ آباد ، ڈسکہ اور پنڈی بھٹیاں میں بھی تیز بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *