مالویکا راج عمران ہاشمی کے ساتھ اپنا فلم ڈیبیو کریں گی

مالوویکا راج نےفلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں کرینہ کپورکے بچپن کا کردار ادا کیا تھا فوٹو:فائل

ممبئی -بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنےوالی مالویکا راج عمران ہاشمی کے ساتھ کریئر کا آغاز کریں گی۔

شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں کرینہ کپورکے بچپن کا کردار ادا کرنے والی مالوویکا راج فلم’’کیپٹن نواب‘‘ میں  بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ بطور ہیروئن  ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جب کہ عمران ہاشمی فلم میں آرمی کے جوان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

ہدایت کار ٹونی ڈی سوزا کا کہناتھا کہ ہم اس فلم میں کچھ نیا کرنے جارہے ہیں جب کہ ہمیں نئے اداکار کی ضرورت تھی جس کے لیے کئی نوجوان اداکاروں کے آڈیشن لیے اور مالوویکا سب سے بہترین آپشن  دکھائی دیا۔

فلم میں عمران ہاشمی نے  اردو اورپنجابی زبان مہارت سے بولنی ہے جس کے لیے انہوں نے استاد رکھ لیا ہے۔ واضح رہے عمران ہاشمی آج کل اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن نے بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ فلم یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *