این اے 120 انتخابات ، بڑا فیصلہ آ گیا !

3

اسلام آباد ۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں صرف بائیومیٹرک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہیں ہو گی۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کل 220 پولنگ سٹیشنز میں سے 39 پولنگ سٹیشنز میں بائیومیٹرک مشین استعمال ہو گی۔ الیکشن کمیشن ان پولنگ سٹیشنز کے 100 پولنگ بوتھ پر 100 مشینیں استعمال کرے گا، بائیومیٹرک سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ نتائج پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پی پی چار کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر عدالتی حکم کے بعد انتخابی شیڈول منسوخ کر دیا گیا۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *