پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ تک پہنچ گئی!

Image result for ‫پاکستان کی آبادی‬‎

 اسلام آباد -مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10کروڑ 64لاکھ 50ہزار اور خواتین کی آبادی 10کروڑ 13لاکھ 15ہزار ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں پیش کی گئی مردم شماری 2017 کی تفصیلات سامنے آگئیں، ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10کروڑ 64لاکھ 50ہزار اور خواتین کی آبادی 10کروڑ 13لاکھ 15ہزار ہے جب کہ کل آبادی میںٹرانسجینڈر کی تعداد 10ہزار 418 ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق 1998 سے 2017 تک گروتھ 2.4 فیصدرہا۔

مردم شماری 2017 نتائج کی ابتدائی سمری کے مطابق پنجاب کی آبادی 11کروڑ، خیبر پختونخواہ 3 کروڑ5 لاکھ، بلوچستان کی 1 کروڑ 23 لاکھ جبکہ سندھ کی 4 کروڑ 78 لاکھ آبادی ہے، فاٹا کی آبادی 50لاکھ افراد اور وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے تاہم آزاد جموں کشمیر اورگلگت بلتستان کی مردم شماری کے نتائج سمری میں شامل نہیں ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *