ماہرہ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں ، اداکارہ ہونے کے ساتھ ماہرہ بہترین ماں بھی ہیں اور اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔حال ہی میں ماہرہ نے ٹوئٹر پر بیٹے اذلان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بیٹے پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑے اور اپنی والدہ کی طرح پر کشش نظر آرہے ہیں، اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *