شیخ وقاص اکرم نے بھی بول نیوز چھوڑدیا!

Related image

لاہور -ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ساجد حسن کے بعدمسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے شیخ وقاص اکرم ” اب پتہ چلا“ کے نام سے سیاسی پروگرام کرتے تھے تاہم اب شیخ وقاص اکرم نے بول نیٹ ورک کو خیر باد کہہ دیاہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ” میں نے بول نیٹ ورک چھوڑ دیا ہے، اب بول پر ہونے والے پروگرام کا حصہ نہیں رہوں گا۔ میڈیا آرگنائزیشن کو پروفیشنل طریقے سے چلانا اتنا بھی آسان نہیں ہے۔ یہ میری فیلڈ نہیں ہے۔“

 شیخ وقاص اکرم کا یہ کہنا کہ ”میڈیا آرگنائزیشن کو پروفیشنل طریقے سے چلانا اتنا بھی آسان نہیں ہے“ بہت ہی معنی خیز بات ہے اور اس سے بظاہر یہی تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہونے کے دعویدار بول کے معاملات میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ چل رہی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ روز پہلے بول نیوز کو خیرباد کہا ہے ، انہوں نے لائیو پروگرام کے دوران اپنا استعفا دیا تھا۔ ان کے بعد سینئر اداکار ساجد حسن جو کہ سہہ پہر تین بجے پروگرام کیا کرتے تھے انہوں نے بھی بول نیوز چھوڑ دیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *