چین مقبولیت میں امریکا سے آگے نکل گیا!

واشنگٹن -چین نے عالمی سطح پر مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی سطح پر چین کی مقبولیت میں اضافہ اور امریکی مقبولیت کمی دکھائی دیتی ہے ،19ممالک میں چین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 13ممالک میں اب بھی امریکہ کی مقبولیت کافی زیادہ دکھائی دیتی ہے ۔
سروے رپورٹ کے مطابق چین کا گراف گزشتہ دہائی میں تیزی سے اوپر کی جانب دکھائی دیتا ہے جبکہ امریکی گراف گرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ آسٹریلیا ، میکسیکو، پیرو، سینی گال ، سپین اور ترکی اور کینیڈا میں چین کی مقبولیت امریکہ کی نسبت کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہے جبکہ جرمنی ، فرانس ، برازیل ، سویڈن ، برطانیہ میں امریکہ چین کی نسبت مقبول ہے لیکن کینیا کے سروے میں دونوں ممالک مابین مقابلہ برابر ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے دوران روس کی مقبولیت عالمی سطح پر صرف ایک ملک گریس میں تھی لیکن حالیہ برسوں میں امریکہ کی گرتی ساکھ نے روس کو بھی مقبولیت میں کافی حد تک اوپر لا کھڑا کیا ہے ۔روس اور امریکہ کے مابین مقبولیت میں سب سے کم فرق میکسیکو میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ میکسیکو عوام کی نظر میں اس وقت روس اور امریکہ ہم پلہ ہیں ۔ 33ممالک کے سروے میں چین کی مقبولیت میں اضافہ دکھائی دیتا ہے ۔ چین کی مقبولیت 48فیصد سے بڑھ کر52فیصد ہوگئی ہے اور امریکی مقبولیت 64فیصد سے کم ہو کر 50فیصد تک آگئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *