سوشل میڈیا اسٹار زید علی کی بیوی کون ہے؟ حیران کن تصاویر آگئیں!

ٹورنٹو-سوشل میڈ یا کی معروف شخصیت زید علی حال ہیں میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم انہوں نے اپنی نو بیاہتہ دلہن کی تصویر شیئر نہیں کی تھی لیکن اب زید علی نے نکاح کے موقع پر لی گئی اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کردی ہے جس میں نو بیاہتہ جوڑا کافی خوش دکھائی دے رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین سٹار زید علی کا نکاح گزشتہ ہفتے ہوئے جس کے بارے میں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب کو آگاہ کیا تاہم اس موقع پر اپنی اہلیہ کی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں ۔نکاح کے تقریب میں زید علی کے دوست اور سوشل میڈ یا سٹارز شاہ ویر جعفری اور شام ادریس نے بھی شرکت کی تھی ۔

نو بیاہتا جوڑے کے لیے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور اینکر پرسن اقرارالحسن سمیت دنیا بھر سے سوشل میڈ یا صارفین نے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا تھا ۔اب زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ،نکاح کے موقع پر زید علی نے سفید رنگ کی خوبصورت شلوار قمیض جبکہ ان کی اہلیہ نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نکاح کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *