تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ملک سے فرار ہو گئیں!

Image result for ex prime minister of thailand

بنکاک -تھائی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سابق خاتون وزیر اعظم فرار ہو گئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراوت وونگسووان کا کہنا ہے کہ انہیں سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لک شناوترا کے بارے میں ان کی ملک میں موجودگی یا کسی ٹھکانے کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے، جب سابق وزیر اعظم آج پچیس اگست کو ملکی سپریم کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے کے وقت موجود نہیں تھیں۔ان کی عدم موجودگی کے تناظر میں سپریم کورٹ کے جج نے یہ ریمارکس دیے کہ وہ امکانا ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یِنگ لک شناوترا کے حتمی ٹھکانے بارے میں کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *