مریم نواز شریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم شروع کردی!

Image result for ‫مریم نواز شریف‬‎

 لاہور -مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے اور نوازشریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون لاہو میں سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز با ضابطہ طور پر این اے 120  کی انتخابی مہم میں شریک ہوئیں جہاں تمام مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے مریم نوازکو اپنے حلقوں کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا جس پر مریم نواز نے  انہیں تمام مسائل اور تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ تمام یو سیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایک ایک یو سی اور ان کے چئیرمین کے ساتھ خود ملاقات کروں گی، مسلم لیگ (ن) پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا، حلقہ این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی جیت کا الیکشن ہے جسے ہر صورت کامیاب کرنا ہے، نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی اورانتخابی مہم کےدوسرےمرحلےمیں مریم نوازجلسوں سےخطاب کریں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *