آخری گیند تک لڑیں گے، عمران خان

khan

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120کا الیکشن فیصلہ کن ہوگا،پتہ چلے گا کون عدالت اور کون مجرم کیساتھ ہے ۔ نوازشر یف کی سیاست ختم ہو چکی ہے (ن)لیگ کابھی صفایا ہوجا ئیگا، نوازشر یف کا انداز سیاست جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطر ہ بن چکا ہے ، (ن)لیگ سپر یم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنا کر اس کو کمزور کر نا چاہتی ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی ، ملک میں چور اور ڈاکوسیاستدان اب اقتدار کے ایوانوں نہیں جیلوں میں ہی جائیں گے ، نوازشر یف اور انکا خاندان نیب سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟ نواز شریف نہیں مانتے تو باقی لوگ عدالتوں کے فیصلے کیوں مانیں گے ۔وہ لاہور میں تقر یب سے خطاب اور پارٹی کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔پارٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (ن)لیگ کی سیاست کر پشن اور لوٹ مار کے سواکچھ نہیں اور یہ ہمیشہ عوام کے ووٹوں پرڈاکہ مار کر ہی انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں اور دھاندلی سے کامیابی حاصل کر نیوالے نوازشر یف اب کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کر رہے ہیں ؟۔عمران خان نے کہا کہ این اے 120کے الیکشن میں آخری گیند تک لڑیں گے ،امید ہے عوام کرپشن کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گے ، اگرنواز شریف سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے تو جیل میں قید غریب قیدیوں کو بھی نکا ل دیں نواز شریف نے ایک نیا پراپیگنڈا شروع کیا ہو اہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کو عوام کا پیسہ چوری کرکے اپنے بچوں کے نا م پر جائیدادیں بنانے پر نکالا گیا ،وزیرداخلہ احسن اقبال چاہتے ہیں کہ ایک مجرم کا ٹرائل نہ ہو ، ایسی بات پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔نوازشریف کو اربوں روپے چوری کرنے پر نکالا گیا ۔نواز شریف عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ درست نہیں ۔ این اے 120 کا انتخاب عوام کا امتحان ہے ،عوام فیصلہ کریں کس قسم کا پاکستان چاہئے ۔ این اے 120 کا الیکشن فیصلہ کن ہو گا،پتا چلے گا کہ عوام کن کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہیں مانتے تو باقی لوگ عدالتوں کے فیصلے کیوں مانیں گے ؟۔ ڈونرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کو اگر شوکت خانم ہسپتال میں گھپلے دکھائی دیتے ہیں تو ا ن پر ایکشن لے الزام نہ لگائے ، جنگوں میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کیے جاتے ، حکومت کا کام الزام لگانا نہیں تحقیقات کرنا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور میں کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے کلثوم نواز کو اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہسپتال کے مالی معاملات میں کرپشن ہوئی ہے تو ہسپتال کے اکاؤنٹس آن لائن ہیں حکومت(ن)لیگ کے پاس ہے سب سے پہلے مجھے جیل میں ڈالیں اور تحقیقات کرائی جائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *