ایشوریہ اور ابھیشک میں اختلافات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (آئی این پی)ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کا شمار بالی ووڈکی بہترین جوڑیوں میں ہوتا ہے لیکن پچھلے کئی وقتوں سے ان دونوں کے درمیان اختلافات دیکھنے کو ملے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں کے درمیان ایک بار پھر سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اس بار اختلاف کی وجہ ان کی بیٹی ہے ۔ذرائع کے مطابق ابھیشک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی چائلڈ سٹار کے طور پر بالی ووڈ میں قدم رکھے تاکہ اداکاری میں مہارت حاصل کرکے مستقبل کی بڑی اداکارہ بن جائے جبکہ ایشوریہ ایسا ہرگز نہیں چاہتیں، ان کا ماننا ہے کہ آرادھیا کو ابھی شوبز کی دنیا سے دور رہنا چاہئے ۔بیٹی کو شوبز میں لانے یا نہ لانے کی وجہ سے دونوں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے بچن فیملی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *