امریکی نائب وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گی!

واشنگٹن -امریکہ نے اپنی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وہ کل (پیر کو) پاکستان پہنچیں گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز کل سے اپنے دورے کا آغاز کریں گی۔ ان کا 28 اگست سے شروع ہونے والا 2 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے دوران وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی جائیں گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطے میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایلس ویلز یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحر ہند کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی، کانفرنس میں دنیا بھر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس کانفرنس میں امریکی نائب وزیر خارجہ بحر ہند کے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے معاملات پر اظہار خیال کریں گی۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کا اعلان کیے جانے کے بعد امریکہ کے کسی بھی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ دوسری جانب جمعرات کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد امریکہ کے دورے پر نہیں جائیں گے بلکہ وہ دوست ممالک چین اور روس کا دورہ کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *