کرینہ کپور نے شاہ رخ سے 6 سال پرانا بدلہ لے لیا!

کرینہ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے ؛فوٹوفائل

ممبئی -بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس ’’انٹرئیر ڈیزائننگ‘‘ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ستاروں نے شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ بہترین بزنس مین بھی ہیں، فلموں میں اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کامیاب پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل ٹیم کے سربراہ ہیں، لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملٹی ٹاسکنگ اسٹار کی بیوی میں یہ تمام خوبیاں موجود نہ ہوں، شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اپنے شوہر سے کم نہیں ، گوری خان پروڈیوسر، انٹرئیر ڈیزائنر، کامیاب بزنس وومن ہونے کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں۔

حال ہی میں گوری خان نے اپنے بزنس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ممبئی میں سیٹ ڈیزائننگ اسٹور کیا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے شرکت کی لیکن بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کہیں نظر نہیں آئیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی ہیں۔

دراصل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں شرکت کی۔

شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور کوئی بھی ان کی جانب سے دی جانے والی پارٹیز کو نظر انداز نہیں کرتا، لہٰذا کرینہ کی عدم شرکت کے باعث کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریب میں شریک نہ ہوکر شاہ رخ خان کی بے عزتی کی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *