نوازشریف کی جاتی امرا رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع!

Image result for nawaz sharif

لاہور -سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،متاثرین کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امراءمیں رہائشگاہ کے باہر 2 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث شریف میڈیکل سٹی کے سامنے ٹریفک جام ہو گئی ، مقتول نوجوان کے ورثا نے وزیراعلیٰ شہباز شریف انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 سال پہلے قتل ہونے والے نوجوان کے ملزم ابھی تک نہیں پکڑے گئے ،ن لیگ کے مقامی رہنما قاتلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے رہنماﺅں کو قاتلوں کی سرپرستی سے روکیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراکے باہر ایمبولینس ڈرائیورزنے احتجاج کیا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال کے باہر پارکنگ سے روکاجارہاہے، ٹریفک پولیس کوناجائزچالانوں سے روکاجائے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *