علیم خان کی ایسی شرمناک حرکت کہ پی ٹی آئی شدید غصے میں آگئی!

Image result for ‫علیم خان‬‎

لاہور -عمران خان کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن میاں عمر جمیل کی عبدالعلیم خان کے گارڈز کے ہاتھوں دھلائی کے بعد پی ٹی آئی کارکن شدید مشتعل ہیں اور اس امر کی سوشل میڈیا پر خوب مذمت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ہفتہ کے روز عبدالعلیم خان کے گارڈز نے عمران خان سے ملنے کی کوشش کرنے والے میاں عمر جمیل نامی کارکن کو ثواب کا کام سمجھ کر دھویا، جس کے بعد میاں عمر جمیل نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ” مجھ پر تشدد نا منظور“۔ واضح رہے کہ میاں عمر جمیل عمران خان کا فیس بک پیج ’ آئی کے ٹوڈے‘ چلاتے ہیں۔

اسی طرح وقاص عباسی نامی کارکن نے تو باقاعدہ طور پر مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی ویڈیوز شیئر کیں اور علیم خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ این اے 120 کی کیمپین میں غائب تھے اب خان صاحب کے لاہور پہنچتے ہی فرنٹ سیٹ پر آ گئے، اور جو دن رات کام کرتے رہے ان کی چھترول سے حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی گئی، شرم کا مقام ہے۔ پارٹی کا اصل اثاثہ یہ کارکن ہیں یہ ڈرائنگ روم کے فصلی بٹیرے آج کہاں، کل کہاں ، پرسوں کہاں ، ان کے نظریات نہیں مفادات ہوتے ہیں‘۔
وقاص عباسی نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا اور کہا کہ میاں عمر جمیل کوئی عام کارکن نہیں انتہائی محنتی ورکر ہے، ایسے کارکن کی عزت کی جانی چاہیے اورجب خان صاحب کسی ضلع کادورہ کریں تو ان کی ترجیح اور ملاقات ایسے محنتی کارکنوں سے ہونی چاہیے، فصلی بٹیروں سے دوررہیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
وقاص عباسی نے مزید کہا کہ علیم خان کے گارڈز کے ایسے متعدد کرتوت ہیں اس سے پہلے لاہور یوتھ کے صدر پے 2014 میں فائرنگ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ابھی چند ماہ پہلے میڈیا والوں پر تشدد کر چکے ہیں ، یہ جاگیردارنہ سیاست منظور نہیں، پارٹی معاملات یا پارٹی آفسز سے گارڈز کو دور رکھیں، یہاں اگرچیئرمین کو کوئی خطرہ نہیں تو علیم خان کونسا طرم خان ہے ، اگر اتنا خطرہ ہے تو گھر میں بیٹھے ، یہ بدمعاشیہ ہمیں منظور نہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *