بھارت نے جنوبی کوریا سے سونے اور چاندی کی درآمد پر پابندی لگا دی!

نئی دہلی  -بھارتی حکومت نے جنوبی کوریا سے سونے اور چاندی کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سونے کے دوسرے بڑے کنزیومر بھارت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی نافذ کررکھی ہے تاہم اس کا نفاذ ان ملکوں پر نہیں ہوتا جن سے اس کے آزادانہ تجارت کے معاہدے ہیں۔بھارتی تاجر آزادانہ تجارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی کوریا سے بڑی مقدار میں سونا اور چاندی درآمد کررہے تھے جس کے باعث حکومت کو اس پر پابندی عائد کرنا پڑی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *