الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا عاصمہ جہانگیر کے والد پر خوفناک الزام

مشہور وکیل عاصمہ جہانگیر کے متعلق الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے اس کے والد نے مشرقی پاکستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران اندراگاندھی کو خطوط لکھے تھے جس میں اسے اکسایا تھا کہ وہ مغربی پاکستان پر حملہ کرے تاکہ پاکستانی افواج کو مشرقی پاکستان میں کاروائیاں کرنے سے روکا جا سکے ۔ ان کے بقول یہ خطوط اس دور میں میڈیا میں پرنٹ بھی ہوئے تھے۔ عموماً سیاسی اختلاف میں لوگ ایک دوسرے کے کمزور نکات کو اچھالتے ہیں چاہے ان میں کوئی حقیقت ہو یا نہ ہو ۔۔۔۔ تاہم یہ الزام بہت سنجیدہ ہے۔