افغان فوجی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں 13 شہادتوں کی اطلاعات!

کابل -افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فوجی گاڑی کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ، اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہاہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہلمندمیں خودکش دھماکے کے نتیجے میں13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔دھماکے کے فوری بعد افغان اور اتحادی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسیکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *