سکھوں کے مذہبی رہنما گرمیت سنگھ کو عدالت نے سزا سنا دی، فوج سڑکوں پر آگئی

Image result for gurmeet singh

نئی دلی: سکھوں کے مذہبی رہنماء گرو گرمیت کو دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سزا سنا دی گئی۔سماعت کے دوران مجرم گرو گرمیت نے روتے ہوئے اعتراف جرم کیا اور عدالت سے رحم اپیل کی۔سی بی اائی عدالت کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے روہتک جیل میں عدالتی کاروائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے گرو گرمیت کو دس سال قید کا حکم سنا دیا۔ فیصلے کے بعد بھارتی فوج سڑکوں پر آگئی ہے اور فلیگ مارچ کیا گیا -یاد رہے کہ50سالہ گرو گرمیت سنگھ کو جمعے دو خواتین کیساتھ زیادتی کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ دنوں سے بھارتی پنجاب میں مظاہرے عروج پر تھے۔جن میں 38 افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ہریانہ میں فسادات کے الزام میں 900افراد کو حراست میں لیا گیا تھا

Related image

۔فیصلے کے بعد مظاہرے اور فسادات پھوٹنے کا خطرہ ہے ۔روہتک جیل کے باہر کثیر تعداد میں اہلکار تعینات ہیں ۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسکول اور کالجز بند کر دئیے گئے ہیں۔بھارتی پنجاب کے حساس شہروں کو چھاونی میں تبدیل کر مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم کر دے دیا گیا۔چندی گڑ ھ ،ہریانہ ،غازی آباد اور نائڈہ جیسے شہروں میں کرفیو کا ساماں ہے۔علاقے میں موبائل انٹرنیٹ ،ایس ایم ایس اور وائرلیس انٹرنیٹ کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔روہتک جہاں فیصلہ سایا جائے گا وہاں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 23کمپنیوں کے ساتھ خواتین اہلکار بھی تعینات ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *