نیب نے جے آئی ٹی ارکان کو طلب کر لیا !

21

اسلام آباد ۔ نیب حکام نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر پاناما جے آئی ٹی کے2 ارکان کی 30 اگست کوطلب کر لیا،جے آئی ٹی ارکان کے بطورسرکاری گواہ بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے 28 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے جے آئی ٹی کے 2 ارکان کو بدھ کو طلب کر لیا ہے جہاں ان کے بطور سرکاری گواہ بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما فیصلے میں نیب کو شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپر مل سمیت دیگر مقدمات کھولنے کا حکم دیا تھا ، چیئرمین نیب قمر زمان چودھری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور قومی اداروں سے پاناما فیصلے کے حوالے سے تمام ریکارڈ کر لیا ہے ۔:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *