وینا ملک کا نیا روپ دیکھئے

PHOTO: TWITTER/VEENA MALIK

وینا ملک ہمیشہ متنازعہ امور کی وجہ سے ہیڈ لائن میں آتی رہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک نئے روپ میں آ کر ہیڈلائن میں جگہ حاصل کی ہے۔ بگ باس سے متنازعہ شہرت پانے والی وینا ملک نے اچانک زندگی کو ایک نئے رنگ میں ڈھال لیا اور فیملی لائف کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2013 میں دبئی کے ایک بزنس مین اسد بشیر سے شادی کر کے دنیا بھر کوحیران کر دیا۔ رواں سال کے آغاز میں ان کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں لیکن آج جو تصاویر ہم آپ کو دکھائیں گے اس میں کہانی کچھ الگ ہی ہے۔ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے ساتھ خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک بہت خوشحال اور پر لطف زندگی گزار رہی ہیں۔دو بچوں کی ماں وینا کو اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

veena malik

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *