پاک بھارت آبی مذاکرات 14 ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد -پاکستان اور بھارت کے مابین ایک با ر پھر آبی تنازعات کے حل کیلیے مذاکراتکا عمل شروع ہو نے جا رہا ہے۔ عالمی بینک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کروا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات پرمذاکرات15،14ستمبر کوواشنگٹن میں ہوں گے۔ جبکہ یہ مذاکرات سیکریٹری سطح کے ہوں گے۔ پاکستان نے کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں پراعتراض اٹھا رکھا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاوں پرمتنازع پن بجلی منصوبوں   پر بات ہوگی۔ پاکستانی وفدکی نمایندگی سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے۔اس کے علاوہ انڈس واٹر کمشنر آصفبیگ ،اٹارنی جنرل اشتراوصاف پاکستانی وفد میں شامل ہونگے۔

Image result for ‫پاکستان اور بھارت‬‎

واضح رہے رواں برس کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے مابین مزاکراتی عمل شروع ہوا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *