پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی آسٹریلیا کے خلاف 88 رنز کی برتری!

بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن آسٹریلین بلے باز گلین میکس ویل کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ڈھاکا -شکیب الحسن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 217 رنز پر ٹھکانے لگا کر 88 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیر کو ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 18 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو میٹ رینشا 6 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 3 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اسمتھ گزشتہ روز کے سکور میں محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد مہدی حسن مرزا کا نشانہ بن گئے۔ چار وکٹیں گرنے کے بعد رینشا اور پیٹر ہینڈزکومب نے 69 رنز کا اضافہ کی لیکن تیج الاسلام نے ہینڈزکامب کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی، انہوں نے 33 رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بناکر مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ گلین میکسویل 23، پیٹ کمنز 25 اور جوش ہیزلووڈ 5 رنز بناکر شکیب الحسن کی وکٹ بنے۔

اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 43 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ایشٹن ایجر 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، شکیب الحسن نے 5 اور مہدی حسن مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنائے تھے اور اسے 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سومیا سرکار 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ تمیم اقبال 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *