واجد ضیا آج کہاں جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی!

راولپنڈی -پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءآج نیب راولپنڈی ، کل لاہور پیش ہوں گے ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب حکام نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو آج راولپنڈی آفس میں طلب کر رکھا ہے جہاں وہ سرکاری گواہ کی حیثیت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ، واجد ضیا کل نیب لاہور میں بھی پیش ہوں گے ، ذرائع کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں دیگر جے آئی ٹی ارکان کے بیان کی خاص ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس پر نیب نے شریف خاندان کو بھی طلب کیا تھا مگر شریف فیملی کی جانب سے نیب کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی فرد نیب میں پیش نہیں ہواتھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *