وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس جاری!

Image result for ‫شاہد خاقان عباسی‬‎

اسلام آباد -وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری دی جائے گی ، اس کے علاوہ موجودہ گیس فیلڈر سے گیس نکالنے اور تقسیم کا فارمولا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں مکوڑی فیلڈ سے گیس کی ایلوکیشن کا معاملہ زیر غور آئے گا،وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں ، ڈیلرز کے مارجن کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی ، اجلاس میں صوبوں میں جاری توانائی کے منصوبوں کاجائزہ بھی لیاجائےگا، صوفیافیلڈ سے گیس کی فراہمی کا معاملہ منظوری کےلئے زیرغور آئے گااور ایل پی جی ایئرمکس پروجیکٹس زیرغور آئیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *