مریم نواز کی این اے 120 میں دبنگ انٹری

um

مریم نواز اِن ایکشن آ گئیں۔ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ داتا دربار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ وہ والدہ کی انتخابی مہم کی ذمہ داری پوری کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بہت دیر چپ رہے، اب ان کی باتیں سننے کا حوصلہ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے، سڑکوں کا جال بچھانے والے اور سی پیک جیسے منصوبے شروع کرنے والے کی نااہلی قوم تسلیم نہیں کرتی- اس موقع پر مزنگ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی- مریم نے سوال کیا کہ کیا عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے لیے تیار ہیں، جس کے جواب میں کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے واشگاف نعرے لگائے- مریم نواز نے کہا کہ دھرنا ، اقامہ، پانامہ صرف بہانا ہے، مقصد نواز شریف کو ہٹانا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *