معروف اینکرکامران شاہد، بابرہ شریف کا بیٹا ہے

kamran shahid

اسلام آباد شہر لاہور میں ایک شخص کا نام محمد شریف گھی والا (شریف گھی والا) تھا اس کا دیسی گھی کا تھوک کا کاروبار تھا۔ایک بڑے ادارے کے دل پھینک اور رومان مزاج مالک نے جیٹ نامی ایک واشنگ پاؤڈر کی مشہوری کے لیے اس وقت کی ایک خوبرو اور نئی اداکارہ بابرہ شریف کو منتخب کیا کہ وہ اس میں ماڈلنگ کرے۔ جیٹ کو اس وقت ایک بڑے برانڈ کے مقابلے میں متعارف کروایا جا رہا تھا۔  اشتہار نے دھوم مچا دی پھر وہ بابرہ نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور پھر ہدایت کار شباب کیرانوی کی فلم میرا نام ہے محبت میں محی الدین کے ساتھ بطور ہیروئن آگئی ۔ماضی کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف نے معروف اینکر پرسن کامران شاہد کے والد اداکار شاہد سے شادی کر لی تھی ۔ اس وقت کہا جاتا تھا کہ لاہور میں دو ہی خوبصورت مرد ہیں ایک فلم سٹار شاہد اور دوسرا گورنر غلام مصطفی کھر۔ بابرہ شریف بہت مقبول فلمی اداکارہ تھی اور وقت کی بھی بڑی پابند تھی۔ وہ اپنے وقت پر فلم کے سیٹ پرپہنچتی تھی ۔ بھر پور جوانی اور انتہائی خوش اخلاق ۔ بڑا عروج تھا لیکن پھر زوال بھی ایسا ہی آیا۔  نہ صرف اخبارات اور  فلمی رسالوں میں آنا بند ہوا بلکہ  لوگوں سے ملنا جلنا بھی ختم ہوگیا۔بابرہ آج بھی لاہور میں ایم ایم عالم روڈ والے گھر میں  اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں اور گزرے وقت کی یادوں میں کھوئی رہتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *