پولیس نے آرمی آفیسر کو قتل کردیا!

نیویارک -امریکن پولیس نے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون آرمی آفیسر کو اقدام خودکشی سے روکنے میں ناکامی کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہم خاتون آرمی آفیسر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اس کو خود کشی سے روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہیں ہوسکے اس لئے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ورلڈ وائڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا پولیس کو خاتون کی خودکشی کی کوشش کے حوالے سے سہ پہر4بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر ٹیم اس کے گھر پہنچی ، انہوں نے گھر کی گھنٹی متعدد بار بجائی مگر خاتون کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا جس کے بعد وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، خاتون مکمل طور پر نشے میں تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے اس واقعے کے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ نہتی اور ہوش و حواس سے بیگانہ خاتون کو گولی کا نشانہ کیوں بنایا گیا۔
پولیس کی جانب سے قتل کی جانے والی خاتون کا نام کرسٹینا امبورے ہے جبکہ وہ امریکن آرمی بارودی سرنگوں کی ماہر اور میڈیکل کور میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *