تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن

Image result for bullion tree kpk

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات میں بلین ٹری سونامی منصوبے میں محکمہ جنگلات کے145 افسران واہلکار مالی و پیشہ ورانہ کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت 7 لاکھ پودے لگانے والوں نے کاغذات میں 10 لاکھ پودے ظاہر کیے جب کہ جو پودے لگائے گئے ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے باعث وہ خراب ہوگئے۔دستاویزات کے مطابق منصوبے میں مبینہ کرپشن سامنے آنے پر 19 افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں دو ڈویژن اور تین سب ڈویژن افسران بھی شامل ہیں جب کہ دو افسران کو چارج شیٹ اور کچھ کو جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔جن افسران کو جبری ریٹائر کیا گیا ان کا تعلق پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جب کہ محکمہ جنگلات کے 60 افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *