شہباز شریف نے اے آر وائی کا فراڈ بے نقاب کردیا

jhotay

لاہور: اے آر وائے کا جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب، شہباز شریف نے میٹرو بس میں کرپشن کے حوالے سے اے آر وائی کے اینکروں کے جھوٹ کا پردہ بے نقاب کرتے ہوئے تمام ثبوت پیش کردیے، انہوں نے وہ جعلی لیٹر بھی دکھایا جو اے آر وائی پر پیش کیا گیا- انہوں نے اے آر وائے کے سمیع ابراہیم، عارف حمید بھٹی ، سمیع ابراہیم اور صابر شاکر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے اعلان کیا کہ 48 گھنٹے کے اندر اگر مذکورہ اینکرز نے اپنے دعووں کے ثبوت نہ دیے تو عوام ان کا احتساب کرے گی- انہوں نے انکشاف کیا کہ اے آر وائے قبضہ مافیا گروپ ہے جو ملک کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے- وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم کی طرح دن رات غریب قوم کی خدمت کی ہے، چور کہنے پر آپ کو شرم نہیں آتی، کچھ احساس کریں، اگر آپ میری جگہ پر ہو تو پتا چلے اقتدار پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے، ہم نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ اے آر وائے جھوٹ کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے، سب نے مرنا ہے اور کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی۔

ShahbazKarkadagi1

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن اور کمیشن کا الزام لگانے والوں کو اللہ کا خوف نہیں آیا، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، سب نے خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے، پنجاب کی اسمبلی اور گیارہ کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، اتنا سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، دوست ممالک پر ایسے مذاق سے کیا اثر پڑے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ملتان میٹرو پر کرپشن کے الزامات پر کہنا تھا کہ ملتان میٹرو بس سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت اور مجھے نشانہ بنایا گیا، الزام لگایا گیا کہ 2 کمپنیوں کو بطور کنٹریکٹ کام دیا گیا، جس کمپنی کا نام لیا جا رہا ہے، اُس کا کوئی وجود ہی نہیں، گندی اور زہریلی گیم میں دوست ملک کو بھی ملوث کیا جا رہا ہے، کرپشن ثابت ہو جائے تو قوم کا ہاتھ، میرا گریبان ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ الزامات کے پیچھے صوبے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے ہیں، میری گردن بھی کٹ جائے، قرض خوروں کے خلاف بولتا رہونگا۔شہباز شریف نے کہا کہ رینٹل پاورکیس کا کیا ہوا؟ کیا احتساب اب یہاں پر ختم ہو گیا؟ بلاامتیاز احتساب کا آغازہو جانا چاہیے، ورنہ قوم انقلاب لائے گی، پھرقوم کے انقلاب میں سب بہہ جائیں گے، ظفر گوندل نے اربوں کا فراڈ کیا، این آئی سی ایل میں اربوں کا ڈاکہ ڈالا گیا، ڈاکہ مارنے والے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر 62،63 کی بات کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *