عائشہ گلالئی کے بعد ڈاکٹر روبینہ میدان میں آ گئی !

download (1)

اسلام آباد ۔ عمران خان نے عائشہ گلا لئی کی خالی ہونیوالی مخصوص نشست کا ٹکٹ ڈاکٹر روبینہ کو دے دیا، عوامی رابطوں کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر جاری تصویر میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان ڈاکٹر روبینہ کو ٹکٹ دے رہےہیں،عائشہ گلا لئی پارٹی چھوڑ چکی ہیں لیکن وہ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہ دینے پر بضد ہیں،تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی کو پارٹی سے باقاعدہ طور پر خارج کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے اور پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کو وجہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مجھے غیر اخلاقی اور بے ہودہ پیغامات بھیجے تھے جس کی وجہ سے میں نے تحریک انصاف چھوڑی ہے، کیونکہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں اور یہ وہ پارٹی نہیں جو کہ بتائی جاتی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *