ماہرہ خان نے اداکارہ میرا کو بزرگ قرار دے دیا

اسلام آباد:لالی ووڈ کی بزرگ اداکارائیں حسد کے بجائے کام میں مقابلہ کریں، نوجوانوں کا زمانہ ہے اب بزرگ اداکارائوں کو آرام کرنا چاہئے، ماہرہ خان نے میرا کی تنقید پر حساب برابر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ماہرہ خان نے فلمسٹار میرا کی جانب سے ان پر کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی شارٹ کٹ ،سفارش اور فحاشی کا سہارا لیکر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے۔ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں؟ اب بزرگ اداکارائیں آرام کر یں تو انکے لیے بہترہو گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بننے والی اردو فلموں کی کامیابی نے ایک بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان میں جب بھی معیاری اور منفرد موضوع پر کوئی فلم بنائی جائے گی عوام اسے دیکھنے سینما کا رخ ضرور کریں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *