پٹرول کے بارے میں یہ خبر آپ کےہوش اڑا دے گی!

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں  کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا - فوٹو: فائل

اسلام آباد -اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اور مٹی کا تیل 15 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں سے متعلق اعلان کل کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں  کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا جب کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 78 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے، لائٹ ڈیزل 56 روپے فی لیٹر ہو جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *