فلم کی ریلیز نے ہمایوں سعید کی نیندیں اڑا دیں!

—اسکرین شاٹ

عید قرباں پر ریلیز کے لیے تیار لالی وڈ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے لیے جہاں پاکستانی شائقین بے تاب ہیں، وہیں ان سے زیادہ فلم کے مرکزی ہیرو بھی بے چین ہیں۔ اب تک ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے ٹریلر اور گانے شائقین میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، اور فلم کی ریلیز میں محض ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

فلم کو عید کے پہلے دن سے پہلے ہی ملک بھر کی سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز سے 6 دن قبل اس کا گانا ’رونق عاشقی‘ ریلیز کیا گیا، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے۔ لیکن شائقین کی جانب سے اتنی پذیرائی ملنے کے باوجود فلم کے مرکزی اداکاراور پروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم کو نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی نیندیں اڑ گئیں۔—فلم کا پوسٹر

ذرائع بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوں جوں فلم کی نمائش کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ان کی نیندیں اڑتی جا رہی ہیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ شب انہیں رات بھر نیند نہیں آئی، بڑی مشکل سے وہ صبح 6 بجے سوئے، کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم اچھا بزنس کرے،ا ور اسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو۔

ہمایوں سعید کے مطابق فلم میں انہوں نے اکیلے سر سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اس کا ٹرن آؤٹ بھی اچھا رہے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے بڑی محنت کی ہے۔ خیال رہے کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ہمایوں سعید کے مقابلے مہوش حیات اور عروا حسین مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی پنجاب کے ایک نوجوان (ہمایوں سعید) اور اس کی ٹوئن محبت کے ارد گرد گھومتی ہیں، انہیں فلم میں 2 عورتوں سے پیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کردار سے پیار کرنے والی ایک عورت کا تعلق پنجاب، جب کہ دوسری کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے، جو محبت میں تلخیاں بڑھ جانے کے بعد اس بات پر ضد کر بیٹھتی ہیں کہ وہ پنجاب نہیں جائیں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *