عید کی چھٹیوں میں اضافہ ؟

1

ڈھاکہ ۔ بنگلا دیشی حکومت نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو یہ اعلان کرنے کی نوبت اس لیے پیش آئی کیونکہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بنگلا دیش میں عید کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی حکومت نے صرف ایک سے تین ستمبر تک ہی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
بنگلا دیش کے کیبنٹ سیکرٹری شفیع عالم کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں نہ تو عید کی چھٹیاں زیر بحث آئیں اور نہ ہی ان میں اضافے کا ہی کوئی فیصلہ کیا گیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *