بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

qatal

راولپنڈی:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 سال بعد بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق ڈی آئی جی سعود عزیز کومجموعی طور پر 17سال قید جبکہ ایس پی راول ٹاﺅن خرم شہزاد کو دو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر20سال کی سزا سنا دی گئی ،دونوں مجرموں کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے عدالت نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا، دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیاجن میں رفاقت،حسنین،اعتزاز شاہ اور دیگر شامل ہیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سنا یا ۔اس قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے میں نامزد 2پولیس افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی اور گرفتار 5ملزموں کو بھی بیرکس سے نکالنے کا حکم دیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *