کلثوم نواز کی ہسپتال سے تازہ تصویر جاری !

6

لندن ۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری متوقع ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن کے مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے ۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بیگم کلثوم نواز کی سرجری متوقع ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *