عامر لیاقت نے دوبارہ بول کیوں جوائن کیا؟ حیرت انگیز تفصیلات آگئیں

Image result for aamir liaquat

کراچی: ٹیلی ویژن میزبان اور اپنا کلاتھنگ برانڈ چلانے والے عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر دیکھنے والوں کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ طویل غیر حاضری کے بعد ایک بار بول نیوز کی اسکرین پر نظر آئے۔ عامر لیاقت حسین نے بول نیوز کی لائیور ٹرانسمیشن کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ اسکرین پر نہیں آرہے تھے۔ عامر لیاقت حسین کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ ایک اور نجی میڈیا گروپ ہم ٹی وی میں شامل ہو رہے ہیں۔اسی دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ اپنی کلاتھنگ برانڈز کی نئی آوٹ لیٹس کے لئے مصروف ہو چکے ہیں اس دوران انہوں نے دبئی میں اپنے برانڈ ’عامر لیاقت ایک پہچان‘ کا نیا آئوٹ لیٹ بھی کھولا۔ عامر لیاقت اپنے سابقہ اعلان کے برعکس ایک بار پھر بول نیوز کی اسکرین پر نظر آئے اس موقع پر ان کی وہی مخصوص ٹون برقرار تھی جو ان کا خاصا سمجھی جاتی ہے۔ عامر لیاقت حسین نے ٹیلی ویژن اسکرین پر آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ دونوں نے بارش کے بعد کراچی کے شہریوں کا ساتھ دینے کے لئے نکاسی آب کا انتظام سنبھالا۔ عامر لیاقت حسین نے جمعرات کو بول نیوز پر حج ٹرانسمیشن کی میزبانی کی اس دوران انہوں نے قانونی ماہر سے بینظیر قتل کیس کے فیصلے پر رائے بھی لی اور نعت خوانوں کے ذریعے حج سے متعلق امور پر بھی پروگرام کیا۔ حج ٹرانسمیشن کی میزبانی سے قبل اپنے شو ایسا نہیں چلے گا کی تازہ قسط میں عامر لیاقت حسین نے انکشاف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے انہیں 186 خطوط لکھے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے بول ٹی وی اس لیے دوبارہ جوائن کیا ہے کیونکہ کسی بھی اور چینل نے انہیں لینے سے انکا ر کر دیا تھا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *