انور مقصود نے کلثوم نواز سے معافی کیوں مانگی؟

maqsood

اسلام آباد : مجھ سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکائونٹس جعلی ہیں، کلثوم نواز کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، معروف اداکار ، مزاح نگار انور مقصود نے بیگم کلثوم نواز بارے ان سے منسوب ٹویٹ بارے وضاحت دیتے ہوئے معافی بھی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں انور مقصود نے کہا کہ ان کے نام سے بہت لوگ ٹویٹ کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس تو اینڈرائڈ فون ہی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنا فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرےپاس بٹنوں والا فون ہے، اس پر میسج بھی نہیں آتے، نہ میرے پاس فیس بک ہے اور نہ ہی لیپ ٹاپ ہے، میں ان سب چیزوں سے بچا ہوا ہوں اور شاید اسی وجہ سے میری بخشش ہوجائے کہ ان میں سے کوئی چیز میرے پاس نہیں ہے۔انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں معافی چاہتا ہوں ، بہت سی باتیں جو مجھ سے منسوب کی جاتی ہیں وہ میں کسی کیلئے کہہ بھی نہیں سکتا خاص طور پر ایسی خاتون کیلئے جو بیمار ہے، اس کیلئے ایسی بات کرنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *