اداکارہ صائمہ کس کی بیٹی ہے؟

baiti

لاہور (نیٹ نیوز) ہیرا منڈی بظاہر بدنام زمانہ علاقہ ہے کیونکہ وہاں جسم فروشی کا دھندا ہوتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نام نہاد بدنام علاقے میں جانے والے لوگوں میں سے 95 فیصد شریف لوگ ہیں، شریف سے مراد کردار کے شریف نہیں بلکہ پیسے کے حساب سے شریف، آج کل شریف اس کو ہی مانا جاتا ہے جس کے پاس پیسہ ہو اس لیے مالدار لوگوں کو اشرافیہ کہا جاتا ہے۔ یہ شریف لوگ ہیرا منڈی کی طوافوں کے ساتھ وقت گزارتے ۔ ان طوائفوں کے ہاں ان شریفوں کی اولادیں بھی پیدا ہوئی ہیں لیکن شریف لوگ ان بچوں کو قبول نہیں کرتے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کا کچا چٹھا کھل جاتا ہے۔ کسی زمانہ میں فرح سلطانہ کی والدہ زاہدہ سلطانہ جوایک سنگر تھی نے اس وقت کے وزیراعظم کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے، جس سے فرح پیدا ہوئی لیکن اس وزیراعظم نے فرح کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، فلمسٹار انجمن نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ میرا باپ سابق ریاست بہاولپور کے امیر الامرا میں شامل ہے، ملتان کے بازار حسن سے ہی اداکارہ صائمہ فلم انڈسٹری میں آئی تھی  اسی لیے اس کی ولدیت کا خانہ ابھی تک مشکوک ہے، ملتان کے بازار حسن کو ہی اعزاز حاصل ہے کہ وہاں سے کئی فلمسٹار ملک میں ابھرے، صائمہ اپنے نام کے ساتھ ”خاکوانی“ لکھتی ہیں وہ بھی یہی کہتی ہیں کہ ان کا باپ ملتان کے معروف خاکوانی خاندان سے تھا۔ بازار حسن میں فنکاروں کی انجمن کے صدر محمود احمد کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات بھی ہیں کہ کسی باپ نے اپنی بیٹی کا رقص دیکھا اور پھر اسے شب بستری کیلئے بھی لے گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملتان کے ایک مشہور جاگیردار پنجاب کے ایک سابق وزیراعلیٰ میاں ممتاز کی بیوی الماس بھی بازار حسن سے تعلق رکھتی تھی، ساری دنیا جانتی ہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کا تعلق اسی بازار حسن سے تھا۔


source:http://channel-5.tv/2017/08/30/27555/

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *