چین نے 41 سال پرانا پل دھماکے سے اڑا دیا!

نئے پل کی تعمیر 3 مہینے کے اندر مکمل کر لی جائے گی، ماہرین - فوٹو: فائل

بینگ- چین میں ماہرین نے 41 سال پرانے پل کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا گیا۔ چین کے جنوب مغربی علاقے چونگ کنگ میں 1976 میں ایک پل تعمیر کیا گیا تھا مگر اب وہ جدید زمانے کی ضروریات کیلئے ناکافی تھا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا باعث بن سکتا تھا، اس لئے پل کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا گیا جب کہ نئے پل کی تعمیر 3 مہینے کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔

پل کو تباہ کرنے کے لیے ڈیڑھ ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پہلے علاقے کے 10 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ ماہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ گنجان آباد ہونے کے باعث پل گرانے کے لیے انتہائی احتیاط سے کام لیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *