بکرا خریدنے سے پہلے اس خبر کو پڑھ لیں، آپ بہت بڑے نقصان سے بچ جائیں گے!

Image result for ‫بکرے کی خریداری‬‎

لاہور-یہ مذاق کی بات نہیں،ایک تلخ اور انتہائی شرمناک بات ہے کہ چند سکّوں کی خاطر بے ایمان لوگ منڈیوں میں ایسے بکرے بھی بیچ ڈالتے ہیں جو قربانی کے لائق نہیں ہوتے اور داغی ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی مول بھی نہیں لگتا۔ برسوں سے یہ مکروہ دھندہ چل رہا ہے ۔ذاتی طور پر اس تجربہ سے گزرچکا ہوں اس لئے صلائے عام دے رہا ہوں کہ بکرا خریدنے سے پہلے جانچ پڑتال لازمی کرلیں۔جس بکرو ں کے   ٹوٹے  سینگوں کو ایفی سے جوڑاجاتا ہے ،جوڑ پر واضح لکیر نظرآتی ہے، لہذااس کو خاص طور پر دیکھنا چاہئے۔

جن بکروں کے سینگ گاڑیوں میں لادتے ہوئے ٹوٹ جاتے ہیں، یہ سفاک لوگ ایلفی کی مدد سے سینگ دوبارہ جوڑ دیتے ہیں۔ رات کے وقت ایلفی زدہ جانور کے سینگوں کی طرف دھیان نہیں جاتا لہذا ہر کوئی ایسا فرد جو قربانی کا جانور خریدنے جائے وہ اسکے سینگوں کو پوری طرح ہلا جلا کر دیکھ لے، روشنی ڈال کر چیک کرلے کہ کہیں اسکے سینگ ٹوٹے ہوئے اور زخمی تو نہیں؟کیونکہ ایسے جانور کی قربانی نہیں ہوگی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *