سرجری کے بعد بیگم کلثوم نواز کی تازہ تصویر جاری!

Image result for kulsoom nawaz

لندن -سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سرجری کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی ہے جس میں وہ صحت یاب دکھائی دے رہی ہیں ۔تفصیل کے مطابق بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہو کر وسطی لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ روز ان کی سرجری کی گئی ۔کامیاب سرجری کے بعد کلثوم نواز لندن میں اپنے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں جہاں حسین نواز کے بیٹے زید حسین نے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ۔زید علی نے اپنے دادا اور دادی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ الحمداللہ ہم گھر واپس پہنچ گئے ہیں ،دادی کے لیے دعاﺅں پر سب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے سب کو عید مبارک کا بھی پیغام دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *