اعتزاز احسن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں سے پیپلز پارٹی میں ہلچل!

Image result for ‫اعتزاز احسن‬‎

لاہور-پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے پاکستان کے صوبہ پنجاب سےاہم رہنما جن میں فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ، ندیم افضل چن اور بابر اعوان، صمصام بخاری تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شمولیت کےلئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایک سے زائد مرتبہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ پانامہ لیکس کیس کے سپریم کورٹ میں جاتے ہی انھوں نے شیخ رشید کو فون کر کہ کہا تھا کہ میں اس کیس کو لڑنا چاہتا ہوں لیکن عمران خان آصف زرداری کو فون کریں۔ اس کے علاوہ بھی اعتزاز احسن کئی فورمز پر پاکستان تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہاآنے والے دنوں میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تحریک انصاف میں جانے والے صمصام بخاری کی واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر سرگرم ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صمصام بخاری جلد ہی تحریک انصاف چھوڑ کر واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا نے بھی اشارہ دیتے ہوئے صمصام بخاری کی واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *