نمازعید سے واپسی پر ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ

Image result for khawaja izhar ul hassan

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن پر نماز عید کے بعد واپسی پر کراچی کے علاقے بفرزون میں  قاتلانہ حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا-تفصیلات کے مطابق نماز عید کے بعد خواجہ اظہار الحسن پر پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تاہم اظہار الحسن اس میں محفوظ رہے البتہ حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ کئی نمازی زخمی ہوگئے-فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں حملہ کس نے کروایا ہےجبکہ فاروق ستار نے کہا کہ ہم اظہار الحق پر حملے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے رہنماؤوں کی سیکورٹی بہت ناقص ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں یا رہنماؤں کو کچھ بھی ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی-

ہمیں کئی افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ لندن سے بھی دھمکیاں آرہی ہیں-فاروق ستار کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے بھی خواجہ اظہار پر حملے کی مذمت کی، واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا، جس کے بعد مقابلہ ہوا اور ایک حملہ آور ہلاک کو کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، باقی افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *