حریت رہنما یاسین ملک گرفتار، سری نگر جیل منتقل

سرینگر:  کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیری نوجوان جموں ہائی وے پر بھارتی فوجیوں کے ٹرک کی ٹکر سے دو افراد کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ علاقے میں کاروباری مراکز بند رہے۔ عید الاضحیٰ سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے سری نگر جیل منتقل کر دیا گیا۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کو یکسر مسترد کر دیا۔ حریت رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے بعد مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *