اہلیہ کی طبیعت ٹھیک ہے، نماز عید کے بعد نواز شریف کی لندن ہائی کمیشن کے باہر گفتگو

لندن:  نواز شریف کی پاکستانی ہائی کمیشن آمد، سابق وزیر اعظم نے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی، نوازشریف پاکستانی ہائی کمیشن میں مختصر قیام کے بعد واپس چلے گئے۔ نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک ہے، صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں کچھ دن بعد میڈیا سے گفتگو کروں گا۔واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں، گزشتہ ہفتے ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا تھا جس کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *