این اے 120 میں کون جیتے گا؟ نجومیوں اور ستارہ شناسوں کی پیش گوئیاں

120

لاہور: این اے 120 کے الیکشن پر جہاں تجزیہ نگاروں نے اندازے لگانے شروع کر دیے ہیں وہیں نجومیوں اور ستارہ شناسوں نے بھی اپنے علم کی بدولت پیش گوئیاں کرنی شروع کر دی ہیں- لاہور کے معروف نجومی ماموں میاں اور اکبر شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اسے تحریک انصاف پر کم ازکم 30 سے چالیس ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوگی- معروف ستارہ شناس اکبرجامی کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے ستارے اس وقت بہترین پوزیشن میں ہیں جبکہ یاسمین راشد  اگرانتخابی مہم صرف طاق دنوں میں یعنی 3، 7،9،11،13 وغیرہ کی تاریخ میں کریں تو انہیں اچھے نتائج مل سکتے ہیں - ستارہ شناس ثمرین باجی کا کہنا تھا کہ بہترین جیت کلثوم نواز کے حصے میں آئے گی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس حلقے میں بری طرح شکست کا شکار ہوگی-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *