لیجئے! خالص سونے کا بنا ٹوائلٹ بھی آگیا

نیویارک کے میوزیم میں ایک انوکھا ٹوائلٹ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو کسی اور شے سے نہیں بلکہ خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے ۔اطالوی آرٹسٹ موریزو کیٹلین نے اٹھارہ قیراط سونے سے انوکھا ٹوائلٹ تیارکیا ہے جسے امریکی شہری ٹکٹ خرید کر استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔نیویارک میں واقع یوزیم میں رکھے گئے اس گولڈ ٹوائلٹ کوگزشتہ روز سے باقاعدہ عوام کے لئے کھول دیا گیا جسے استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کو پہلے ٹکٹ خریدنا پڑیگا ۔میوزیم انتظامیہ کے مطابق ایک گارڈ اس ٹوائلٹ کے باہر ہر وقت موجود ہوگا جبکہ خصوصی وائپز کے ذریعے اس ٹوائلٹ کو ہر پندرہ منٹ بعد صاف کیا جائے گا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *